Islam - اسلام

شعبان المبارک اور شب براء ت

شب براء ت

شب براءت میں اعمال نامے تبدیل ہوتے ہیں لہذا  ممکن ہو تو  چودہ شعبان المعظم کو بھی روزہ رکھ لیا جاۓ تا کہ اعمال نامے کے آخری دن میں بھی روزہ ہو۔ چودہ شعبان کو عصر کی نماز با جماعت پڑھ کر وہیں نفلی اعتکاف کر لیا جاۓ اور نماز مغرب کے انتظار کی نیت سے مسجد ہی میں ٹھہرا جاۓ تاکہ اعمالنامہ تبدیل ہونے کے آخری لمحات میں مسجد کی حاضری، اعتکاف اور انتظار نماز وغیرہ کا ثواب لکھا جاۓ۔

مغرب کے بعد چھ نوافل

مغرب کے فرض و سنت وغیرہ کے بعد چھ رکعت نفل، دو دو رکعت کر کے ادا کئے جائیں۔ پہلی دو رکعتوں سے پہلے یہ نیّت کیجئے: یااللہ ان دو رکعتوں کی برکت سے مجھے درازئ عمر بالخیر عطا فرما۔ دوسری دو رکعتوں سے پہلے یہ نیّت کریں: یااللہ ان دو رکعتوں کی برکت سے بلاؤں سے میری حفاظت فرما۔ تیسری دو رکعتوں سے پہلے یہ نیّت کیجئے: یااللہ ان دو رکعتوں کی برکت سے مجھے اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کر۔ ان چھ رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ کے بعد تین تین بار سورۃ اخلاص پڑھ لیجئے۔ ہر دو رکعت کے بعد اکیس بار سورۃ اخلاص یا ایک بار سورۃ يس پڑھ لیں۔ ساتھ ساتھ ہر دفعہ دعاۓ نصف شعبان بھی پڑھیں۔

دعاۓ نصف شعبان کیلیۓ نیچے تصویر پر کلک کریں۔

Dua Nisf Shaaban :: دعاۓ نصف شعبان


وقت وقت کی بات

ایک درویش بازار میں بیٹھا تھا۔ بادشاہ کا گزر وہاں سے ہوا تو اس نے پوچھا کہ بھائی کیا کر رہے ہو؟

درویش نے کہا بندوں کی اللہ سے صلح کروا رہا ہوں اللہ تو مان رہا ہے مگر بندے نہیں مان رہے۔

کچھ دنوں کے بعد درویش قبرستان بیٹھا ہوا تھا کہ اتفاق سے بادشاہ وہاں آپہنچا

تو پھر پوچھا بھائی یہاں کیا کر رہے ہو؟

تو درویش نے کہا کہ اللہ کے بندوں کی صلح کروارہا ہوں

لیکن آج بندے تو مان رہے ہیں مگر اب اللہ نہیں مان رہا۔

More Articles...

Page 3 of 5

3

Quran Majeed

قرآن کریم بمع ترجمہ و تفسیر سننے پڑھنے اور تلاش کرنے کی سہو لت کےساتھ

ڈاون لوڈ(646MB) Al-Quran V 2.0

ڈاون لوڈ(91.21MB)قران مجید PDF

ڈاون لوڈ(86.90MB)کنزلایمان کیساتھ

ڈاون لوڈAdobe PDF Reader

ڈاون لوڈاوقات نماز سافٹ ویئر